17 اگست، 2018، 10:32 PM

عثمان بزدار پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے امیدوار نامزد

عثمان بزدار پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے امیدوار نامزد

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ اس کے مد مقابل حمزہ شہباز شریف امیدوار نامزد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ اس کے مد مقابل حمزہ شہباز شریف امیدوار نامزد ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہوگا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے تونسہ سے کامیاب ہونے والے عثمان بزدار کو امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز قائد ایوان کے امیدوار نامزد ہیں۔خیال رہے عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں، وہ بزدار قبائل کے چیف سردار بھی ہیں۔ سردارعثمان بزدارایل ایل بی اورایم اے سیاسیات ہیں اور وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ہیں، عثمان بزدار 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ وہ 2001 میں تونسہ کے تحصیل ناظم بھی رہے ہیں۔

News Code 1883159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha