مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت/ وہابیت کا خاتمہ عنقریب

خبر آئی ڈی: 4345208 -
قم ميں ایک دینی مرجع نے دنیا بھر میں وہابیت کے بہیمانہ اور وحشیانہ اعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ وہابیت کا خآتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔ مسلمانوں کی راہ نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت میں ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم ميں ایک دینی مرجع آیت اللہ مکارم شیرازی نے دنیا بھر میں وہابیت کے بہیمانہ اور وحشیانہ اعمال و رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ وہابیت کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔ مسلمانوں کی راہ نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت میں ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ اسلام محبت، رواداری اور ہمدردی کامذہب ہے لیکن وہابی دہشت گردوں نے دنیا میں بعض لوگوں کی نظر کو اسلام کے بارے میں تبدیل کردیا ۔ جبکہ وہابیوں کے پاس حقیقی اسلام نہیں ۔ کیونکہ حقیقی اسلام میں محبت ، ہمدردی ، رواداری موجود ہے جبکہ تشدد اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی ربط نہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہابیت کے فروغ میں امریکہ اور سعودی عرب نے بہت بڑا سرمایہ لگایا ہے اور وہابیوں نے اسلامی آثار کی تباہی کا آغاز مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ سے کیا اور انھوں نے جنت المعلی اور جنت البقیع میں آنحضور (ص) کے جگر گوشوں، ازواج اور ممتاز صحابہ کی قبروں کے آثار محو کردیئے وہابیت باغی اور گمراہ گروہ ہے جس کی گمراہی میں کسی مسلمان کو شک نہیں کرنا چاہیے۔  انھوں نے کہا کہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت ہی مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ ہے۔

تبصرہ ارسال

9 + 0 =