طالبان کا سعودی بادشاہ اور وہابی ملاؤں پر برہمی کا اظہار/ امریکی کفر کا ساتھ دینے پر افسوس

افغان طالبان نے سعودی عرب کے بادشاہ اور وہابی ملاؤں کی طرف سے اسلام کے بجائے امریکی کفر کا ساتھ دینے پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں مکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے سعودی عرب کے بادشاہ اور وہابی ملاؤں کی طرف سے اسلام کے بجائے امریکی کفر کا ساتھ دینے پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  افغانستان کے بارے میں مکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کانفرنس کے انعقاد سے پہلے ہی اسے مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے بارے میں بھی انتہائی سخت بیان جاری کیا۔ طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی جنگ کوئی مقامی اندرونی تنازع نہیں بلکہ ایک اسلامی ملک پر کفار کی جارحیت ہے جس کے خلاف طالبان کی مزاحمت جہاد فرض ہے، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ اس جہاد کو فساد قرار دے اور نہ ہی وہ ایسا کرنے دیں گے۔

طالبان نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور ملاؤں سے یہ امید نہیں کہ وہ کفر اور اسلام کی جنگ میں امریکی حملہ آور کا ساتھ دیں گے، بلکہ وہ توقع کرتے ہیں اسلامی کانفرنس پہلے کی طرح ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کرے گی۔ طالبان کے اسی سخت ردعمل کی وجہ سے مکہ اعلامیے میں افغان طالبان کے خلاف کوئی فتویٰ نہیں جاری کیا گیا اور صرف اعلامیے پر ہی اکتفا کرلیا گیا۔ ورنہ اس کانفرنس کے دعوت نامے میں افغانستان میں جاری طالبان کی جدوجہد کو دہشت گردی اور طالبان کو غیرقانونی مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد کہہ کر پکارا گیا تھا۔

News Code 1882155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =