اٹلی کی طویل العمر خاتون کا 116سال کی عمر میں انتقال

خبر آئی ڈی: 4344898 -
اٹلی کی دادی کے لقب سے مشہور یورپ کی طویل العمر خاتون گیسوپینا پروجیتو116 کا سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کی دادی کے لقب سے مشہور یورپ کی طویل العمر خاتون گیسوپینا پروجیتو116 کا سال کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔اٹلی کی سب سے طویل العمرخاتون کی وفات کے وقت عمر 116 سال 37 دن بتائی گئی ہے۔وہ 30 مئی 1902 میں لا مادالینا جزیرے میں پیدا ہوئیں، 1960 کی دہائی میں فلورانسا منتقل ہوئیں اور اپنے 39 سالہ بیٹے کی وفات تک یہیں مقیم رہیں۔ ذرائع کے مطابق پروجیتو 117 سالہ جاپانی شیو میاکو کے بعد دنیا کی دوسری طویل العمر خاتون تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 2 =