شام میں خودکش کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4344740 -
شام کے صوبہ درعا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ درعا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق درعا میں کار بم دھماکہ وہابید ہشت گردوں کی آپسی لڑائی کا حصہ ہے۔ اس حملے کی ذمہد اری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اس سے قبل وہابید ہشت گرد تنظیم داعش اور النصرہ کے درمیان خونریز لڑائی ہوئی جس میں ازبکستان، چچن اور ترکی سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 7 =