برطانیہ کا امریکی صدر سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانوی وزير اعظم نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے امریکہ سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو مشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔  واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹومشن کی معاونت کررہے ہیں۔

News Code 1882144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =