امریکہ کے خلاف حزب اللہ کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں

حزب اللہ عراق کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ عراق کے ترجمان  جعفر الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ  حزب اللہ عراق کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردگروہوں کو پھر مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔ انھوں نے عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ عراق کے اہلکاروں پر حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بارے میں حشد العبی کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد اس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔

News Code 1881848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =