چین نے 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

چین حکام نے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین حکام نے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا دھندہ کر رہے تھے ۔ پولیس 6ماہ سے ان کا پیچھا کر رہی تھی ۔ مقامی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 16ویتنامی بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 4.79کلوگرام میتھا میفا مائن ،4 پستول اور44گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ پولیس نے فوشان میں چھاپہ مار کر منشیات فروشوں کے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ، تاہم ان کے کچھ ساتھی بعد ازاں دیگر شہروں سے بھی گرفتار کئے گئے ۔ ملزمان ایک منظم منصوبے کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ کا دھندہ کر رہے تھے ۔ 

News Code 1881398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =