پاکستان کے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان تبدیل

پاکستان کے نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو تبدیل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو تبدیل کردیا ہے۔بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کا فیصلہ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوا ۔ تقرر و تبادلے کے حوالےسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکبردرانی چیف سیکریٹری اور کلیم امام آئی جی پنجاب تعینات کردیے گئے ہیں۔اعظم سلمان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد سلیمی آئی جی سندھ ہوں گے جبکہ نوید کامران بلوچ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور محمد طاہر آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیئے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ چیف سیکریٹری بلوچستان اور محسن بٹ آئی جی بلوچستان تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

News Code 1881394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =