مسجد حرم الحرام میں پاکستانی شہری نے خود کشی کرلی

مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حجوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔سعودی محکمہ شہری دفاع  و مسجد الحرام انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب عشاء کی نما زجاری تھی کہ ایک35سالہ پاکستانی شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ  شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر قریب واقع طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کر گیا۔مسجد الحرام کی  انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ35سالہ  پاکستانی شہری نےمسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی،فرش پر گرنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔ پاکستانی شخص کی خودکشی کے علل اور اسباب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔

News Code 1881298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =