عالم اسلام کا عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار

عالم اسلام میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے طور پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پرعراق، شام،ترکی، لبنان، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ، فلسطین ،افغانستان، نائیجیریا، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گيا ریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالم اسلام میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے طور پر عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے اس موقع پرعراق، شام،ترکی،  لبنان، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ، فلسطین ،افغانستان، نائیجیریا، یمن  اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گيا ریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔  عراق کے دارالحکومت بغداد میں بہت بڑی ریلی منعقد ہوئی جس میں فلسطینیون کی بھر پور حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گيا۔ شام، لبنان ، پاکستان ، نائیجیریا ہندوستان اور بعض دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں لوگوں نے ریلیوں میں بھر شرکت کی اور فلسطین کو یہودی بنانے کے اسرائیلی اقدامات اور اس پر امریکی اتحادی عرب ممالک کی خاموشی کی بھر پور مذمت کی گئی۔ پاکستان میں کراچی اور لاہور سمیت کئی بڑےشہروں اور قصبوں میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا ہے ، ہندوستان کے شہر لکھنؤ سمیت کئی شہروں  میں عظیم ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ  اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں اسلامی ، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظالم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ بعض امریکی اتحادی عرب ممالک آج تک فلسطین کو فروخت کرچکے ہوتے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلیوں پر پابندی عائد ہے کیونکہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا اہم اتحادی ملک ہے جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔

News Code 1881267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =