نائیجیریا کی ایک مسجد میں 3 خودکش حملوں میں 10 افراد جاں بحق

خبر آئی ڈی: 4314248 -
نائیجیریا کی ایک مسجد میں افطار کے دوران وہابی دہشت گردوں کے یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کی ایک مسجد میں افطار کے دوران وہابی دہشت گردوں کے یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  نائیجیریا کے جنوب مشرقی شہر دیفا میں واقع مقامی مسجد میں تین خودکش حملے کیے گئے، وہابی دہشت گردوں  نے افطار کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے جنہوں نے مسجد کے اندر داخل ہوکر افطار میں مصروف افراد کے درمیان خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جن کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 13 =