قطر کی سرحد پر سعودی عرب کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ

سعودی عرب کے امور پر نظر رکھنے والے مجتہد نے فاش کیا ہے کہ قطر کی سرحد پر سعودی عرب کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا ہے سعودی عرب اس سے قبل قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امور پر نظر رکھنے والے مجتہد نے فاش کیا ہے کہ قطر کی سرحد پر سعودی عرب کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا ہے سعودی عرب اس سے قبل قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔ مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دوحہ کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں البتہ سعودی عرب کی دوحہ کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قطر کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت کے ذریعہ قطر کو ڈرانے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور امارت نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے خلاف سفارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

News Code 1881214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =