پاکستانی عدالت کا فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

پاکستانی عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔

News Code 1881182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =