یورپی یونین کے صدر نے امریکہ کو ناقابل اعتماد دوست قراردیدیا

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے امریکہ ناقابل اعتماد دوست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے امریکہ ناقابل اعتماد دوست ہے۔ذرائع کے مطابق بلغاریہ میں یورپی یونین کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کے مختلف اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے حالیہ امریکی فیصلے اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات جیسے اقدامات کیخلاف متحد ہوکر مشترکہ محاذ بنالیں۔اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے پر مشترکہ حکمت عملی  تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی طرف سے  یورپی یونین کو تحقیر کا سامنا ہے امریکہ نے یورپی یونین کے وجود کو ایک طرح سے ختم کررکھا ہے اسی لئے یورپی  یمنین کے رکن ممالک اپنا وجود منوانے کے لئے تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1880781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =