پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اسمبلی اجلاس کے دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب  میں اسمبلی اجلاس کے دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں جاری تھا اس دوران اپوزیشن نے نوازشریف کے متنازع بیان پر احتجاج کیا تو ٹیکسلا سےمسلم لیگ ن کےرکن ملک عمر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے متعلق الفاظ کہے جس پر پی ٹی آئی ارکان طیش میں آگئے تاہم اسپیکر رانا اقبال نے ملک عمر فاروق سے اپنے الفاظ واپس لینے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن عارف عباسی نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران ان کی مسلم لیگ ن کے رہنما طارق مسیح گل اور شہزاد منشی سے ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرایا جبکہ دونوں پارٹی اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

News Code 1880779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =