بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے سربراہ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ  3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا جن میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ کمیونٹی افراد کے قاتل تھے جب کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

News Code 1880770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =