اسلامی تعاون تنظیم کو فلسطینیوں پراسرائیل کی بربریت کے خلاف عملی قدم اٹھانا چاہیے

خبر آئی ڈی: 4299215 -
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف عملی قدم اٹھانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو  نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو  فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف عملی قدم اٹھانا چاہیے۔

ایرانی نمائندے نے گذشتہ 70 برسوں ميں فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم روا رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ اسرائیل فلسطین کے بارے میں تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام میں مشغول ہے اور اسے اس سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا کہ اسرائیل نے رواں برس 30 مارچ سے لیکر اب تک 111 فلسطینیوں کو شہید اور 10 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 14 مئی 2018 ء بروز  پیر 60 سے زائد فلسطینی شہید اور 2500 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ خوشرو نے اسلامی تعاون تنظیم پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہییں ۔

تبصرہ ارسال

1 + 12 =