بغداد کے شمال میں مجلس عزا پر خودکش حملہ

خبر آئی ڈی: 4298959 -
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک مجلس عزا پر خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک مجلس عزا پر خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقہ حصیوہ میں ایک مجلس عزا ہورہی تھی۔جس میں  ایک وہابی دہشت گرد نے داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 6 =