افغانستان میں سیلاب سے 34 افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی زد میں آکر 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی زد میں آکر 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ سے 11 صوبے متاثر ہوئے ہیں، اس دوران تقریباً ڈھائی سو مکانات منہدم ہو گئے اور 40 ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ اشیا ضرورت کی تقسیم بھی جاری ہے۔

News Code 1880746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =