فلسطینی صدر نے فلسطینی نمائندے کو امریکہ سے واپس بلا لیا

خبر آئی ڈی: 4298034 -
غزہ میں رونما ہونے والے خونریز حوادث کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی نمائندے کو امریکہ سے واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں رونما ہونے والے خونریز حوادث کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی نمائندے کو امریکہ سے واپس بلا لیا ہے۔

فلسطین کے اعلی مذاکراتکار صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینی نمائندہ دو گھنٹے کے بعد امریکہ کو ترک کردےگا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کردیا ہے جس کے بعد غزہ میں عظیم مظاہرے ہوئےہیں ۔ مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں اب تک 62 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

6 + 9 =