ایران میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ ادھر انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا،عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

News Code 1880742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =