ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

خبر آئی ڈی: 4294647 -
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسما منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔ ملائشیا کے سابق وزير اعظم نجیب رزاق پر سعودی عرب سے 681 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام بھی عائد ہے۔ نجیب رزاق کو 700 ملین ڈالر کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔ حالیہ انتخابات میں نجیب رزاق کو شکست اور مہاتیر محمد کو کامیابی حاصل ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 0 =