امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کا نام داعش ہے

خبر آئی ڈی: 4292811 -
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ داعش میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں اور امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے ۔

مہر خبررساں  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے یونانی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ  داعش میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں اور امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ داعش امریکی اتحاد پر مشتمل ممالک کی فوج کا نام ہے جس نے شام کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا ، داعش دہشت گردوں  کو امریکہ نے ترکی میں باقاعدہ ٹریننگ دی اور انھیں جدید ترین ہتھیاروں سےمسلح کیا ۔ بشار اسد نے کہا کہ  امریکہ نے دہشت گردوں کو رقہ سے دیر الزورمنتقل کیا۔  جبکہ دیر الزور شامی فوج کے محاصرے میں تھا اور امریکی فوج نے شامی فوج پر حملہ کرکے داعش دہشت گردوں کو بہت بڑي مدد فراہم  کی۔ بشار اسد نے شامی فوج کی طرف سے کیمیائی حملے کو مضحکہ خیز اور امریکی پروپیگنڈے کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ  شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں جو مواد تھا وہ  سب اقوام متحدہ کے حوالے کردیا تھا۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اسرائیل، ترکی ،قطر برطانیہ،  فرانس اور متحدہ  عرب امارات داعش دہشت گردوں کے اصلی حامی ممالک ہیں۔

تبصرہ ارسال

2 + 15 =