لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحادیوں کی تاریخی فتح

خبر آئی ڈی: 4290382 -
لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ہے جبکہ حزب اللہ لبنان کو شکست دینے کے لئے سعودی عرب کے اربوں ڈالر ضائع ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ہے جبکہ حزب اللہ لبنان کو شکست دینے کے لئے سعودی عرب کے اربوں ڈالر ضائع ہوگئے ہیں۔

رائے الیوم کے مطابق حزب اللہ لبنان ، امل تحریک اور ان کی اتحادی جماعتوں نے لبنان کی پارلیمنٹ میں مطلق اکثریت حاصل کرلی ہے۔

رائے الیوم کے مطابق 2009 کے انتخابات کی نسبت سعد حریری کی پارٹی المستقبل کو کافی شکست اور ناکامی ہوئی ہے ۔

لبنان کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق لبنان کے  2018 کے پارلیمانی انتخابات میں حزب القوات البنانیہ کو 15 نشستیں، تیار العزم کو 4 نشستیں، حزب اللہ لبنان کو 14 نشستیں ، تحریک امل کو 16 نشستیں ، حزب سوری قومی اجتماعی کو 3 نشستیں، تحریک المردہ کو 4 نشستیں، حزب الکتائب کو 3 نشستیں تغییر اور اصلاح پارٹی کو 27 نشستیں ، المستقبل کو 21 نشستیں اور سوشلسٹ ترقی خواہ پارٹی کو 10 نشستیں ملی ہیں۔

لبنانی ذرائع کے مطابق لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مطلق اکثریت حاصل کرلی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

9 + 4 =