3 اپریل، 2018، 10:45 AM

افغان فضائيہ کی طالبان کے ٹریننگ اسکول پر بمباری میں کم سے کم 25 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغان فضائيہ کی طالبان کے ٹریننگ اسکول پر بمباری میں کم سے کم 25 طالبان  دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان ایئر فورس نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے ٹریننگ اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان ایئر فورس نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے ٹریننگ اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغان فضائیہ کے طیاروں نے طالبان کے زیر کنٹرول ضلع دشت ارچی میں واقع ایک ٹریننگ اسکول کو بموں سے نشانہ بنایا، فضائی بمباری کے وقت  اسکول میں 200 کے قریب  دہشت گرد  موجود تھے۔پولیس نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فضائی کارروائی کے وقت اسکول میں طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کے رکن ملا بیریانی سمیت کئی دیگر طالبان دہشت گرد موجود تھے۔ حکام نے بمباری کے نتیجے میں اب تک 25  دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں کئی دہشت گردزخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔بعض ذرائع کے مطابق اس حملے میں 50 سے 60 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1879788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha