19 نومبر، 2017، 5:10 PM

سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون اور تفرقہ کے بجائے امن و ثبات کے لئے تلاش کرنی چاہیے

سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون اور تفرقہ کے بجائے امن و  ثبات کے لئے تلاش کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے خطے میں سعودی عرب کے جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون کے بجائے امن وصلح و ثبات کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ترکی کے شہر انتالیا میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں خطے میں سعودی عرب کے جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں جنگی جنون کے بجائے امن وصلح و  ثبات کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں بد امنی ، تشدد ، تفرقہ اور جنگی جنون کو فروغ دے رہا ہے جبکہ اسے جنگ افروزی کے بجائے خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ روس ، ترکی اور ایران نے شام میں امن و ثبات کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امن مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

News ID 1876777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha