امریکہ کی اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش

خبر آئی ڈی: 4112197 -
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی۔ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے  حجۃ الاسلام والمسلمین قاضي عسکر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک درحقیقت  اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں  ہوگا سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔ اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 3 =