نون لیگ نے حکومت میں آکر ہمیشہ ملک کو کنگال کیا

خبر آئی ڈی: 4112192 -
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے حکمارں جماعت مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کوجب بھی حکومت ملی اس نے پاکستان کو کنگال کردیا اگر نواز شریف کواپنے نکالے جانے پر کوئی شک تھا تو وہ وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانکے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے پشاور میں پریس کانفرنس  میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کوجب بھی حکومت ملی اس نے پاکستان کو کنگال کردیا اگر نواز شریف کواپنے نکالے جانے پر کوئی شک تھا تو وہ وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پچھلی بارحکومت کسی اور کی تھی ہم صرف شریک تھے لیکن اس بار ہم لحاذ نہیں کریں گے اور ترقیاتی کام کریں گے، جہاں جہاں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی وہاں پہنچے گی جب کہ ہمیں جب حکومت ملی تو لوگوں سے روزگار چھیننے کے بجائے انہیں نوکریاں دیں لیکن (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی انہوں نے ملک کو کنگال کردیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آج تک پتہ نہیں چلا کہ انہیں نکالا کیوں گیا اور اگر انہیں کوئی شک تھا تو وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے جب کہ ہمارے دورمیں بھی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا مگر اس وقت اقتدارکی منتقلی آرام سے ہوگئی تھی، ہم نے یوسف رضا گیلانی کو نہیں کہا سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں نوازشریف نے کچھ نہیں کیا مگرضمنی انتخاب میں نواز شریف کے حلقے میں مریم نوازگئیں تو راتوں رات کام ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 9 =