بغداد کا کردستان کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں

خبر آئی ڈی: 4112139 -
عراق کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ بغداد کا کردستان کے عوام کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ بغداد کا کردستان کے عوام کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ عراق کی ارضی سالمیت کے خلاف کی جانی والی ہر سازش کو ناکام بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کردستان کے رہنماؤں نے کہا کہ کہ بعداد کردستان کے خلاف فوجی کارروائي کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 4 =