ویتنام میں سیلاب کے سبب کم از کم 6 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4112118 -
ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں سیلاب کے سبب کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 دیگر لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں سیلاب کے سبب کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 دیگر لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق  ہلاک ہونے والوں میں 2 سرحدی گارڈز بھی شامل ہیں جن کی کار سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 1 =