کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

خبر آئی ڈی: 4111814 -
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیزہوائوں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔اب تک 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 600 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 11 =