30 ستمبر، 2017، 1:17 PM

ترکی نے داعش سےمنسلک 50 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ترکی نے داعش سےمنسلک 50 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 50 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک 50 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر استنبول کے چودہ علاقوں میں کارروائیاں کرکے داعش سے منسلک 50 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس نے اس کارروائی میں بھاری مقدار میں ہتھیار ، اسناد اور الیکٹرانک وسائل کشف اور ضبط کئے ہیں۔

News Code 1875635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha