انقرہ میں ترکی کے وزیر دفاع سے جنرل باقری کی ملاقات

خبر آئی ڈی: 4061281 -
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد نے ترکی کے وزير دفاع نور الدین جانیکلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور ان کے ہمراہ وفد  نے ترکی کے وزير دفاع نور الدین جانیکلی  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ پلان اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف تین روزہ دورے پر کل انقرہ پہنچے جہاں ترک فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل خلوصی  نے ان کا استقبال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 3 =