امریکی صدر کا ونزوئلا کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ

خبر آئی ڈی: 4057771 -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ونزوئلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر وہاں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ونزوئلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر وہاں  فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ونزوئلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس بیان کو ’پاگل پن‘ قرار دیا ہے۔ ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں امریکہ نے کاراکس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کر دی ہیں۔

واشنگٹن حکام کے مطابق مادورو اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ ونزوئلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول عسکری مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ونزوئلا میں جاری تشدد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 1 =