ملتان میں بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک ہوگیا

خبر آئی ڈی: 4057677 -
پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے تشدد کرکے اپنے شوہر کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے تشدد کرکے اپنے شوہر کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر ڈنڈے کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر سر پر ﮈنڈے مار مار کر قتل کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ چند روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ مقتول بلال نے پانچ سال قبل ملزمہ خورشید بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 8 =