اسکندریہ میں دوٹرینوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4056193 -
مصر کے شہر اسکندریہ میں دوٹرینوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شہر اسکندریہ میں دوٹرینوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریل فنی خرابی کےباعث کھڑی تھی کہ دوسری ریل روانی میں ٹکرا گئی جس کے باعث خوف ناک حادثہ رونما ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ایک ریل دارالحکومت قاہرہ سے اسکندریہ جارہی تھی جبکہ دوسری ریل پورٹ سعید سے آرہی تھی۔رپورٹس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو چادروں اور کمبلوں کے ذریعے ریلوے ٹریک سے باہر نکال کر قریبیکھیت میں رکھا گیا تھا۔وزارت صحت کے مطابق 75 ایمبولینسوں کو امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثے کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ اسکندریہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ادھر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 9 =