برطانیہ میں خاکروبوں کی ہڑتال

خبر آئی ڈی: 4049501 -
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک ہفتے سے خاکروبوں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑے کے تھیلے نظر آرہے ہیں اوربرطانوی شہری چوہوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک ہفتے سے خاکروبوں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑے کے تھیلے نظر آرہے ہیں اوربرطانوی شہری چوہوں سے پریشان ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خاکروب تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے ان کے اس مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ ہڑتال پر ہیں۔

خاکروبوں کی ہڑتال سے پورے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کے باعث سڑکوں سےگزرنا مشکل ہوگیا اورگھروں میں چوہے دوڑنے لگے ہیں۔ اسی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔سٹی کونسل نے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنے ساتھ مزدروں اور ٹھیکیداروں کو جمع کیا اور ان کے ساتھ مل کر شہر میں پڑے کچرے کے ڈھیر اُٹھائے۔

انہوں نے کچرے کے ڈھیر کو مختلف مقامات سے اکھٹا کر کے تھیلیوں میں ایک جگہ کر کے رکھا تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رضاکارانہ طور پر کچرا اٹھانے والوں میں ایک گروپ مسلمانوں کا بھی شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کام میں شرم نہیں ہم اپنے گھر صاف کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

9 + 1 =