یمنی فورسز کی صوبہ تعز میں سعودی مزدوروں پر کاری ضرب

خبر آئی ڈی: 4033964 -
یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 70 سے زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 70 سے زائد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کریدا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے جبل الہاملی، خالد بیس اور خط الحدیدہ کی جانب سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اس کارروائی میں 70 کرائے کے فوجیوں کی لاشیں المخا اسپتال میں لائی گئی ہیں جبکہ درجنوں مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں زخمیوں میں تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

6 + 2 =