برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مسجد نذر آتش

خبر آئی ڈی: 4033952 -
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کو نذر آتش کرکے شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے ڈرولسڈن روڈ پرواقع " نسفت اسلامک سینٹر"  کو آگ لگادی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں مسجد کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے چھت کو بھی پھاڑ دیا جبکہ دھویں کے بادل اور آگ کے شعلے دور سے نظر آرہے تھے۔ واقعے کے وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد میں نماز کا مرکزی ہال اور متصل مدرسے کے 3 کلاس رومز اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

2 + 3 =