نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے

خبر آئی ڈی: 4033947 -
پاکستان پیپلز پارٹی کے ‎ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چآہیے کیونکہ نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ‎ چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چآہیے کیونکہ نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اوراخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سےملک مفلوج ہوگیا ہے ان کا استعفیٰ ملک و قوم کے مفاد میں ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہےوہ بھی  جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 5 =