علاقہ میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکہ اور برطانیہ کی پشتپناہی اور حمایت حاصل

خبر آئی ڈی: 4033283 -
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور برطانیہ کی بھر پور حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل سید مسعود جزائری  نے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور برطانیہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

جنرل سید مسعود جزائری نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کی تلاش و کوشش میں نہین بلکہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے دہشت گردوں کی بھر پور مدد جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ در حقیقت مسئلہ فلسطین کو پس پردہ ڈالنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سچے مسلمان کبھی بھی مسئلہ فلسطین کو فراموش نہیں کریں گے اور فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 8 =