ہندوستان میں صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

خبر آئی ڈی: 4033103 -
ہندوستان کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دلت برادری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کوؤند کی کامیابی کے امکانات روشن بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے ۔ انہیں ’اچھوت‘ کہہ کر بھی پکارا جاتارہا ہے یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔اکترسالہ رام ناتھ کوؤندکوآج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 10 =