پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک 7 زخمی

خبر آئی ڈی: 4033088 -
پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب وہابی دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب وہابی دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  دہشت گردانہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں وہابیوں کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اکثر وہابی دہشت گرد داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

6 + 5 =