جموں کشمیر شاہراہ پر بس حادثے میں 16 یاتری ہلاک

خبر آئی ڈی: 4032897 -
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع رام بن میں نیشنل ہائی وے اور ہندوستانی فوجی کیمپ کے قریب امر ناتھ یاتریوں کی مسافر بس کھائی میں جاگری جس میں 2خواتین سمیت 16یاتری موقع پر ہلاک جبکہ30کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ضلع رام بن میں  ہائی وے اور ہندوستانی  فوجی کیمپ کے قریب امر ناتھ یاتریوں کی مسافر بس کھائی میں جاگری جس میں 2خواتین سمیت 16یاتری موقع پر ہلاک جبکہ30کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہندوستانی فوج اور امدادی اداروں نے ریسکیو کاروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق امرناتھ یاتریوں کی مسافر بس جموں سے پہلگام جا رہی تھی کہ سری نگر میں نیشنل ہائی وے کے قریب ضلع رام بن میں تیز رفتار بس پھسل کر کھائی میں جا گری ،امر ناتھ یاتریوں کی بس کو جس جگہ حادثہ پیش آیا اس کے قریب ہی بھارتی فوج کا کیمپ موجود ہے ،مقامی پولیس اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچی تو فوج بھی حرکت میں آ گئی ،گہری کھائی سے زخمی اور ہلاک ہونے والے یاتریوں کی لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں ،امدادی اداروں کے مطابق اس حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے 8افراد کو قریبی جبکہ 23کے قریب مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی اور جموں کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

7 + 11 =