27 جون، 2017، 1:41 AM

کشمیری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل

کشمیری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل

امریکی وزارت خارجہ نے کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر محمد یوسف شاہ  عرف سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والے سب سے بڑے گروپ کے رہنما ہیں۔ یہ پیشرفت بھارتی ویزر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سید صلاح الدین کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے سیکشن ’ون بی‘ کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، جو امریکہ اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد پابندی کی زد میں آنے والے پر پابندیاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔پابندی کے بعد کسی امریکی کو سید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین نے متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

News Code 1873465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha