شمالی لندن میں تین شدت پسندوں نے نمازیوں کو کچل دیا

خبر آئی ڈی: 4008920 -
شمالی لندن میں تین شدت پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی لندن میں تین شدت پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص  ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن مین سیون سسٹرز روڈ پر واقع مسجد سے لوگ نماز تراویح پڑھ کر باہر نکل رہے تھے کہ گاڑی میں سوار تین شدت پسندوں نے ان پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں جائے وقوعہ سے ایک 48 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب مسلم کونسل برطانیہ نے اسے اسلام دشمنی کا شدت پسندانہ مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی نمازیوں پر چڑھائی، مساجد کے گرد یکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 12 =