کولمبیا میں بم دھماکے سے فرانسیسی شہری سمیت 3 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4008487 -
کولمبیا کے شاپنگ مال میں بم دھماکے سے فرانسیسی شہری سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا کے شاپنگ مال میں بم دھماکے سے فرانسیسی شہری سمیت 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ایک بڑے شاپنگ مال میں بم دھماکے سے 3 خواتین ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک جواں سالہ فرانسیسی خاتون بھی شامل ہے جبکہ باقی دونوں خواتین مقامی تھیں۔ شہر کے میئر کے مطابق زخمیوں میں بھی ایک فرانسیسی خاتون شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

2 + 11 =