ہندوستان میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4008485 -
ہندوستان میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر کم سے کم 6 افراد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر کم سے کم 6  افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں بھارت کی شمال مشرقی ریاست مگھالیا کے ایک ضلع میں ہوئی ہیں، تمام ہلاک ہونے والے ایک فرنیچر کی دکان پر کام کر رہے تھے کہ مٹی کے تودے کی زد میں آ گئے۔ اسی طرح مگھالیا کی ہمسیایہ ریاست آسام کے کئی علاقوں کو بھی شدید سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق سیلابوں سے 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

6 + 11 =