پاکستان میں شدید بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4001381 -
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بہاولنگر،فیصل آباد، ملتان، راجن پور اور لودھراں سمیت کئی شہروں میں بارش، آندھی اور طوفان کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بہاولنگر،فیصل آباد، ملتان، راجن پور اور لودھراں سمیت کئی شہروں میں بارش، آندھی اور طوفان کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مری اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری جبکہ صوابی،مینگورہ میں بارش ہوئی ہے، مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔بہاول نگر میں آنے والے طوفان نے مختلف علاقوں تباہی مچادی،کہیں سائن بورڈزاور مکان کی چھتیں تو کہیں دیواریں لوگوں پر آگریں۔ان حادثوں میں 10 سالہ بچی، اور 2بزرگوں سمیت 10افراد ہلاک جبکہ 10 بچوں اور 5خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 12 =